APHC-AJK

مقبوضہ کشمیرمیں عیدمیلاد النبی ۖ کے مرکزی جلو س پرپابندی کی شدید مذمت

sagar

اسلام آباد 29ستمبر (کے ایم ایس)
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں لال چوک سرینگر سے نکالے جانیوالے عید میلاد النبی ۖ کے مرکزی جلوس پر پابندی لگانے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری بیان میں ایک بیان میں مودی حکومت نے لال چوک سے عید میلاد النبی ۖ کے مرکزی جلوس نکالنے پر پابندی لگانے کے علاوہ حریت رہنمائوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں سمیت عام لوگوں کے گھروں پر بھارتی فورسز اورتحقیقاتی اداروں کے چھاپوں اور مکینوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئی دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارہ ایس آئی اے کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے انہیں جیلوںمیں قید کرنے اورکشمیریوں کے گھروں پر چھاپے مارکر لوگوںکو ہراساں کرنے کی انتقامی پالیسی پر عمل پیراہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے جذبہ حریت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا ۔محمود احمد ساغر نے افسوس کا اظہار کیا کہ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں این آئی اے ، ایس آئی اے ،انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو کشمیریوں کوخوف و دہشت کا نشانہ بنانے اورانہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرنے کے لیے ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو گا اور کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی پر امن جدوجہد آزادی جاری رکھیں گے ۔ محمود ساغر نے مزیدکہاکہ کشمیریوں کے خلاف جھوٹے مقدمات کا انداراج سے مودی حکومت کی بوکھلاہٹ ظاہر ہوتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button