APHC-AJK

مودی کے دورے سے قبل مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پابندیاں مزید سخت

IMG20240303122044_05

 

سرینگر:بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے7مارچ کے مجوزہ دورے سے قبل مقبوضہ جموں و کشمیر میں حفاظتی اقدامات کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض حکام نے دورے کو کامیاب بنانے کے لئے علاقے میں پابندیوں مزید سخت کردی ہیں اور لوگوں کی نگرانی کے لئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے۔سرینگر میں ریلی کے مقام بخشی اسٹیڈیم اوراس کے ارد گرد کے علاقوں تک خاص طور پر لوگوں کی رسائی کو محدود کردیاگیا ہے۔ ان علاقوں میں صرف مجاز سرکاری اہلکاروں کو ہی داخلے کی اجازت ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔سرینگر کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر متعدد ناکے اور چوکیاں قائم کی گئی ہیں اورجدید سکیننگ آلات سے لیس بھارتی فورسزکے اہلکار شہر میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں اور افراد کی مکمل تلاشی لے رہے ہیں۔حساس مقامات کی نگرانی کے لئے بھارتی فوجی مسلسل گشت کررہے ہیں جبکہ الیکٹرانک آلات اور ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کا ایک وسیع نیٹ ورک قائم کیا گیا ہے تاکہ جلسہ گاہ کے ارد گرد سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔عوامی اجتماعات اور مظاہروں پر سخت پابندی لگا دی گئی ہے۔ریلی کے مقام پر نیشنل سیکیورٹی گارڈ (این ایس جی)اور اسپیشل سروس گروپ (ایس ایس جی)سمیت ایلیٹ یونٹس کو تعینات کیا گیا ہے جو مودی حکومت کے ”سب اچھا ہے”کے دعوے کے برعکس سیکورٹی خدشات کی سنگینی کو واضح کرتے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button