مقبوضہ جموں وکشمیر کے جنگلات میں سی آر پی ایف کی” کوبرا” کمپنیاں تعینات
سرینگر18ستمبر(کے ایم ایس) بھارتی حکومت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے جنگلوں میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کمانڈو بٹالین فار ریزولوٹ ایکشن (CoBRA) کوبرا کمپنیاں تعینات کر دی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراملٹری فورس کی دو کوبرا کمپنیاں مجاہدین سے نمٹنے کے لیے کپواڑہ کے جنگلات میں تعینات کی گئی ہیں۔ذرائع کا کہناہے کہ کوبرا کمپنیاں رواں سال اپریل میں بھارت کی بہار اور جھارکھنڈ ریاستوں سے منتقل کی گئی تھیں اور کشمیر کے جنگلوں میں تربیت لینے کے بعد انہیں پہلی بار ضلع کپواڑہ کے جنگلوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ یہ کوبراکمپنیاں پہلے مختلف نکسلی علاقوں میں تعینات تھیں اور اب وہ وادی کشمیر میں کارروائیوں میں حصہ لیں گی۔ سی آرپی ایف کی کوبرابٹالین کو بھارت میں گھنے جنگلات کے دشوار گزار علاقوں میں عسکریت پسندوںکے خلاف کارروائیوں کا تجربہ حاصل ہے۔