مقبوضہ جموں و کشمیر
یاسین ملک پرمظالم کشمیریوں کو ان کی نمائندہ آواز سے محروم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے،وزیراعظم شہبازشریف
اسلام آباد 22 جولائی (کے ایم ایس)
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے حریت رہنما محمد یاسین ملک پر مسلسل ظلم و ستم کشمیریوں کو ان کی نمائندہ آواز سے محروم کرنے کے منصوبے کا حصہ ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ من گھڑت مقدمات سے لے کر دھوکہ دہی کے مقدمے تک، جس استثنا کے ساتھ بھارت سیاسی کارکنوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے، اس پرانسانی حقوق کے محافظوں کو فکرمند ہونا چاہیے۔