مقبوضہ جموں و کشمیر

اسلام آباد: برہان وانی کے یوم شہادت پر حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کا مظاہرہ

اسلام آباد08جولائی (کے ایم ایس)کل جماعتی کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ کے زیر اہتمام معروف نوجوان کشمیری رہنما شہید برہان وانی کی شہادت کی چھٹی برسی کے موقع پر اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر یک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرین نے ڈی چوک تک مارچ بھی کیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطا بق مظاہرین نے ہاتھوں میں شہید برہان وانی کی تصاویراور کتبے اٹھا رکھے تھے اوروہ آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے بلند کر رہے تھے ۔انہوں نے کشمیری شہداء کے حق میں اور جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے اور مظالم کیخلاف فلک شگاف نعرے بھی بلند کئے ۔ حریت آزاد کشمیر رہنمائوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے برہان وانی اور دیگر کشمیری شہداء کو شاندار خراج عقید ت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری شہداء نے ایک عظیم مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے اور ان کی قربانیوں ایک دن ضرور رنگ لائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ برہان وانی شہید تحریک آزادی کشمیر کے وہ عظیم نوجوان رہنما ہیں جنہو ں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر کے تحریک آزادی کشمیرکو ایک نئی جلا بخشی۔انہوں نے کہاکہ عالمی براری مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال سے بخوبی آگاہ ہے ۔ حریت رہنمائوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارت کشمیریوں کی اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی کو دبانے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر رہا ہے تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا اور کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔مقررین نے مزید کہاکہ شہید برہان وانی نے جام شہادت نوش کر کے تحریک آزادی کشمیر کو نوجوان نسل کو منتقل کیا اور آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی کی شکل میں بھارت کے ناجائز تسلط کیخلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑا ہے ۔حریت رہنمائوں نے اس موقع پر شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا۔ بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حالیہ دنوں کے دوران شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو شاندار خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ انہوںنے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال کی طرف توجہ مبذول کرے۔
ادھرشہید چوک مظفرآباد، کوٹلی، راولا کوٹ اور آزاد جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں میں ریلیاںبھی نکالی گئیں۔ ریلیوں میں سیاسی رہنمائوں اور طلبا سمیت تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔معروف نوجوان رہنماء شہید برہان وانی کے چھٹے یوم شہادت کے موقع پر شہید رہنماء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مظفر آباد میںپاسبان حریت کے زیر اہتمام ایک بڑی عوامی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی کی قیادت پاسبان حریت کے چیئرمین عزیراحمدغزالی،امیر جماعت شیخ عقیل الرحمن، ڈائیریکٹر کشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد لطیف خان کے علاوہ سیف اللہ خالد، شمشیر خان اور دیگر نے کی ۔ ریلی کے شرکاء نے جموں وکشمیر کی بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد کو ہر صورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شرکاء نے برہان وانی شہید، اسلام،آزادی اور پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button