World

کینیڈا نے خالصتان لیڈر کے قتل کے بعد اپنے شہریوں کو مقبوضہ جموں وکشمیر کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی 

04اوٹاوا20 ستمبر (کے ایم ایس)

خالصتان تحریک کے رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل پر بھارت کے ساتھ سفارتی کشیدگی کے دوران کینیڈا نے اپنے شہریوں کو بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کاسفر نہ کرنے کی سفری ہدایات جاری کی ہیں ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کینیڈا نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیر متوقع صورتحال کے باعث وہاں کاسفر کرنے سے گریز کریں۔سفری ہدایات میں کینیڈین شہریوں سے یہ بھی کہا کہ وہ دہشت گردی اور شورش کے خطرے کی وجہ سے بھارتی ریاستوں آسام اور منی پور کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ کینیڈا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ بھارتی ریاستوں پنجاب، راجستھان اور گجرات کے سرحدی علاقوں میں غیر متوقع سیکورٹی کی  صورتحال اور بارودی سرنگوں کی موجودگی کی وجہ سے سفر کرنے سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ ہردیپ سنگھ نجار کو 18جون کو وینکوور شہر کے نواحی علاقے سرے میں سکھ مندر کے باہر گولی مار کرقتل کر دیا گیا تھا۔ وہ خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما تھے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button