World

سعودی عرب میں کشمیری کمیونٹی کا اجلاس، مقبوضہ جموں وکشمیر میں پابندیوں پر اظہار تشویش

WhatsApp Image 2024-04-13 at 9.57.31 PM

جدہ: سعودی عرب میں مقیم کشمیری کمیونٹی نے ایک عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا جس میں جامع مسجد سرینگر میں جمعتہ الوداع، شب قدر اور نماز عید کی ادئیگی پر پابندیوں اور عید چھٹی کی منسوخی جیسے مذموم اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کیاگیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اس کا اہتمام کشمیری کمیونٹی کے رہنماؤں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے سینئر رہنما اور جموں وکشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی کے لئے کیا تھا۔کشمیری کمیونٹی کے رہنمائوں سردار وقاص عنایت اور راجہ پرویز نے محمد فاروق رحمانی کو سعودی عرب میں کشمیر بارے سرگرمیوں سے آگاہ کیا ۔ اس موقع پراقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے اداروں پر زور دیا گیاکہ وہ کشمیریوں پر عائد کی گئی کربناک پابندیوں کو ختم کرانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ محمد فاروق رحمانی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا مودی حکومت کشمیریوں سے اب ان کی روزی روٹی بھی چھین رہی ہے اور تعلیمی نظام کو ہندوتوائی فلسفے کے رنگ میں رنگا جارہا ہے اور اسلامی اوقاف پر بھی قبضہ کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ ریاست کی تاریخ اور مذہب کو الٹ پلٹ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر کو حق خودارادیت کی بنیاد پر حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطین کے ایک ایک حصے کا غم ہمارا غم ہے۔ کیونکہ فلسطین سرزمین انبیا کرام ہے، مسجد اقصیٰ قبلہ اول ہے اور آزادی فلسطینیوں کا بنیادی حق ہے۔بعد میں ایک اور پروگرام میں پا کستان کے قونصل جنرل کے کونسلر جنرل خالد مجید سے بھی تفصیلی ملاقات کی گئی جن کو حریت کانفرنس کا لٹریچر اور مقبوضہ جموں وکشمیر سے متعلق شائع شدہ کتاب ”کشمیر کے خونچکاں ماہ وسال” پیش کی گئی۔ محمد فاروق رحمانی نے کونسلر جنرل کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور پاکستان کے سفارتی کردار کو سراہا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button