مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری بھارتی جبر کے آگے ہرگز نہیں جھکیں گے، پروفیسر بٹ

سرینگر:
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا ہے کہ کشمیری بھارتی جبر کے آگے ہرگز نہیں جھکیں گے اور وہ حق خود ارادیت کی اپنی منصفانہ جدوجہد مقصد کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
پروفیسر بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں نے بھارتی بالادستی نہ پہلے قبول کی ہے اور نہ مستقبل اسکا کوئی سوال پیدا ہوتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہم تدبر وحکمت کے ساتھ آ گے بڑھنے کی کوشش کرتے رہیں گے، ظالم کا ظلم ہمیں اپنی منزل کی جانب پیش قدمی سے ہرگز نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کشمیر کوئی زمینی یا سرحدی تنازعہ نہیں بلکہ مکمل طو ر پر ایک انسانی مسئلہ ہے۔ پروفیسر عبدالغنی بٹ نے کہا کہ اس مسئلے کی ایک ٹھوس بنیاد ہے جسے کوئی بھی فریق نظر انداز نہیں کر سکتا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما نے کہا کہ دنیا کے پیچیدہ سے پیچیدہ ترین مسائل بھی افہام و تفہیم اور مذاکرات سے ہی حل ہوئے ہیں۔ جہاں اس طریقہ کار کو نظر انداز کیا گیا وہاں انسانی المیوں نے جنم لیا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں ، اس بات کو سمجھنے میں جتنی دیر کی جائے گی اتنا ہی نقصان دہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر کی ابتر صورتحال پکار پکار کر کہہ رہی ہے کہ دھونس،دباو¿ ،ظلم و جبر سے کشمیریوں کو کسی صورت جھکایا نہیں جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم ا±مید کرتے ہیں کہ بھارت دیرینہ مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button