بھارت

نئی دلی کی عدالت نے ملک سے غداری کے مقدمے میں ویب پورٹل نیوز کلک کے بانی کو پولیس کی حراست میں دیدیا

news click head send jailنئی دلی:
بھارتی پولیس کی طرف سے ویب نیوز پورٹل نیوز کلک کے بانی پربیر پورکایستھ اور پورٹل کے ہیومن ریسورس کے سربراہ امیت چکرورتی کوغیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھا م کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرنے کے بعد عدلت نے انہیں سات روزہ ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں دیدیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دلی پولیس کے خصوصی سیل نے پٹیالہ ہائوس کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ہردیپ کور کی عدالت سے دونوں ملزمان کو15دن کی پولیس حراست میں دینے درخواست کی تھی اور کہاتھا کہ ان کے خلاف ملک کے خلاف سازش کرنے پر ان کے خلاف الیکٹرانک شواہد موجود ہیں۔ پولیس نے کہا کہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بھارت کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کی سازش کے تحت بھارتی اور غیر ملکی اداروں کی طرف سے ملک میں غیر قانونی طور پر کروڑوں کی غیر ملکی فنڈز کی گئی ہے ۔پولیس نے دعویٰ کیا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 14اگست کو درج کیے گئے ایک مقدمے کی تحقیقات کے دوران کئی الیکٹرانک آلات سے ڈیٹا اکھٹا کیا تھا جن میں پربیر پورکایستھ اورچکرورتی کے 4لاکھ سے زائدای میلز موجود ہیں ۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سے قبل نیوز ویب پورٹل کے اثاثہ جات کو بھی ضبط کرلیاتھا۔ای میلز کے تجزیے سے مزید پتہ چلتا ہے کہ نیویل رائے سنگھم، پربیر پورکایاستھا اور امیت چکرورتی ایک دوسرے سے براہ راست رابطے میں تھے اور وہ جموں وکشمیر کے بغیر ہندوستان کا نقشہ جاری کرنے اور اروناچل پردیش کو متنازعہ علاقہ ظاہر کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پائے گئے۔ پولیس نے ان پر مزید الزام لگایا کہ انہوں حکومت کی طرف سے عالمی کورونا وبا کے دوران بد انتظامی پر بھی حکومت کو بدنام کرنے کی کوشش کی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button