بھارت

مودی حکومت نے بھارتی ٹیم کوایشیا کپ کےلئے پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا

ممبئی 18اکتوبر (کے ایم ایس)بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیا کپ 2023کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔
ایشیاءکپ آئندہ سال جبکہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025میں پاکستان میں منعقد ہونی ہیں تاہم بھارت نے یکطرفہ طورپران دونوں ٹورنامنٹس کا بائیکاٹ کر دیا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ نے آئندہ ایشیا کپ میں شرکت کیلئے بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کے بارے میں قیاس آرائیوںکو مسترد کرتے ہوئے کہاکہ ایشیاءکپ پاکستان کے بجائے کسی نیوٹرل وینیو پر کرایاجانا چاہیے ۔انہوں نے ٹیم کے پاکستان نہ جانے کے بارے میں بیان آج ممبئی میںبھارتی کرکٹ بورڈ کی سالانہ جنرل میٹنگ کے موقع پر دیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button