مقبوضہ جموں و کشمیر

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے پرٹریفک معطل

سرینگر : غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں منگل کو ضلع رام بن میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سرینگر جموں ہائی وے بند ہونے کی وجہ سے 200سے زائد گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔
وادی کے بالائی علاقوں میں برفباری اور جموں کے میدانی علاقوں میں بارش دوسرے روز بھی جاری رہی جس سے مقبوضہ علاقے میں سردی کی لہر بڑھ گئی ہے۔270کلومیٹر طویل سرینگر جموں ہائی وے وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والا واحد زمینی راستہ ہے جوکہ شدید بارشوں اورلینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی ہے۔ٹریفک حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ مغل روڈ جو وادی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو پونچھ سے ملاتی ہے مسلسل دوسرے دن برفباری کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند ہے۔ انہوں نے بتایا کہ علاقے پیر کی گلی میں شدید برف باری کی وجہ سے مغل روڈ بند ہو گئی ہے۔قابض انتظامیہ نے خراب موسم کی وجہ سے ضلع رام بن میں اسکولوں کو بھی بند کر دیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button