مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں کشمیری شال فروشوں پر حملے کی مذمت

سرینگر 29 نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ایسوسی ایٹڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کشمیر (سی سی آئی کے) نے جھارکھنڈ میں کشمیری شال فروشوں پر حملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کو نئی دہلی میں بی جے پی حکومت کے ساتھ اٹھائے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سی سی آئی کے کے صدر طارق رشید غنی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں پر اس طرح کے حملے مقبوضہ علاقے سے باہر کشمیری طلباءاور تاجروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوں گے۔انہوں نے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کی مختلف ریاستوں میں روزی روٹی کمانے والے کشمیریوں کی حفاظت کو یقینی بنائے۔انہوں نے کہاکہ اس طرح کے واقعات اگر نہیں روکے گئے تو بھارت میں کام کرنے والے کشمیریوں میں خوف پیدا ہو گا اور والدین اپنے بچوں یا خاندان کے دیگر افراد کو تعلیم یا روزگار کے لیے باہر نہیں بھیجیں گے۔طارق رشید غنی نے کہا کہ سردیوں کے مہینوں میں بہت سے کشمیری جموں و کشمیر سے باہر چلے جاتے ہیں اور اس طرح کے واقعات کو دیکھتے ہوئے ان کی حفاظت ایک سنگین مسئلہ ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button