مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں و کشمیر :لینڈ سلائیڈنگ کیوجہ سے اہم شاہراہیں بند

سرینگر28 جولائی (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں سری نگر جموں شاہراہ اور سری نگر لیہہ شاہراہ کو آج مختلف مقامات پر لینڈ سلائینڈنگ کی وجہ ٹریفک کی آمد و رفت کیلئے بند کر دیا گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بدھ کی رات ہونے والی شدید بارشوں کے باعث جموں خطے کے ضلع رام بن میں بڑے پیمانے پر مٹی کے تودے گرنے سے سری نگرجموں شاہراہ بند ہو گئی۔وادی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے کولن گنڈ میں لینڈ سلائیڈنگ کے بعد سری نگرلیہہ شاہراہ کو بھی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ۔ایک اہلکار نے کہا کہ شاہراہوں پر سے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے اور جلد ہی انہیں دبارہ کھول دیا جائے گا۔
خراب موسمی حالات کی وجہ سے ہندو ﺅں کی امرناتھ یاترا کو بھی روک دیا گیا ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات سری نگر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ مقبوضہ علاقے میں ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالائی علاقوں میں بارش سے سیلاب، مٹی کے تودے اور خطرناک مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے اور لوگوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button