بھارت

نیوز کلک کے پر بیر ، امیت چکروتی کی گرفتاری کے حوالے سے پولیس سے جواب طلب

نئی دہلی : بھارتی سپریم کورٹ نے نیوز کلک کے بانی پربیر پورکایستھا اور اس کے ایچ آر سربراہ امیت چکرورتی کی گرفتاری کے خلاف درخواستوں پر دہلی پولیس سے جواب طلب کر لیا ہے۔
جسٹس بی آر گاوائی اور جسٹس پرشانت کمار مشرا کی بنچ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا اور 30 اکتوبر تک جواب طلب کیا۔ پربیر پورکایستھا کی طرف سے سینئر وکیل کپل سبل جبکہ چکر ورتی کی طرف سے دیودت کامت نے عدالت میں پیش ہوئے۔
دہلی ہائی کورٹ نے 13 اکتوبر کو اس معاملے میں گرفتاری اور اس کے بعد پولیس ریمانڈ کے خلاف ان کی درخواستیں خارج کی تھیں۔ دونوں کو دہلی پولیس کے سپیشل سیل نے 3 اکتوبر کو گرفتار کیا تھا۔ ان پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کا کالا قانون یو اے پی اے عائد کیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button