بھارت
وزیراعظم مودی تحقیقاتی اداروں کے ذریعے مالی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں: راہل گاندھی
نئی دلی:بھارت میں کانگریس پارٹی کے لیڈر راہل گاندھی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر تحقیقاتی اداروں کے ذریعے ملک میں مالی اجارہ داری قائم کرناچاہتے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے جمعہ کونئی دلی میں پارٹی کا منشور جاری کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 180 سیٹوں سے زیادہ نہیں حاصل کر سکے گی۔انہوں نے کہاکہ جس طرح بندرگاہوں، انفراسٹرکچر اور دفاعی شعبے میں اڈانی کی اجارہ داری ہے، اسی طرح مسٹر مودی سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن(سی بی آئی) ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس جیسے تحقیقاتی اداروں کو استعمال کرکے مالیاتی اجارہ داری قائم کرنا چاہتے ہیں۔