بھارت

واٹس ایپ نے نفرت پھیلانے پربھارتی صارفین کے22لاکھ اکائونٹس بند کردیے

نئی دلی 02نومبر (کے ایم ایس )
سماجی رابطے کی ویب سائیٹ واٹس ایپ نے رواں سال ستمبر میں توہین آمیز زبان استعمال کرنے اور نفرت انگیز موادکی وجہ سے بھارت کے 22لاکھ سے زائداکائونٹس کو بند کردیا ہے جس سے بھارتی معاشرے میں اخلاقی قدروں میں گراوٹ اوراقلیتوں کے خلاف عدم برداشت کی عکاسی ہوتی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واٹس ایپ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ ستمبر میں واٹس ایپ نے توہین آمیز زبان کے استعمال اور نفرت انگیز موادکی وجہ سے بھارتی صارفین کے مجموعی طورپر 22کروڑ 9ہزار اکائونٹس کو بند کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت سے استعمال ہونیوالے واٹس ایپ اکائونٹس کی شناخت ‘+91’کے کوڈ کے ذریعے کی جاتی ہے۔واٹس ایپ نے آئی ٹی رولز 2021کے مطابق یکم سے 30ستمبر تک کی مدت کیلئے اپنی چوتھی ماہانہ رپورٹ پیر کو جاری کی تھی ۔واٹس ایپ کے ترجمان نے کہاہے کہ صارفین کے تحفظ سے متعلق اس رپورٹ میں صارفین کی طرف سے موصول ہونے والی شکایات اورواٹس ایپ کی طرف سے کی گئی کارروائیوں کے علاوہ حفاظتی اقدامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔واٹس ایپ اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے جن اکائونٹس پر پابندی لگاتا ہے ان کی مجموعی تعداد تقریبا اسی لاکھ ماہانہ ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button