مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر: قابض حکام نے حریت کارکن کی جائیداد ضبط کر لی
سرینگر:غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہجموں و کشمیر میں قابض حکام نے آج ضلع پلوامہ کے علاقے اونتی پورہ میں ایک حریت کارکن کی جائیداد ضبط کر لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض حکام نے میڈیاکو بتایا ہے کہ فیروز گنائی کی اونتی پورہ کے علاقے نورپورہ میں واقع ایک کنال اور 15مرلہ کی باغات کی اراضی کو بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی ایک عدالت کے حکم پر ضبط کیا گیاہے۔این آئی اے کی عدالت کے حکم پر محکمہ ریونیو کے حکام نے پولیس اور گائوں کے نمائندوں کے ساتھ عمل درآمد کرتے ہوئے زمین ضبط کی۔
واضح رہے کہ فیروز گنائی کئی سال قبل بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے مسلسل ہراساں کیے جانے سے تنگ آکر مقبوضہ کشمیر سے ہجرت کر کے پاکستان چلے گئے تھے ۔