بھارت

اترپردیش:طالب علم کو ’جئے شری رام ‘ کا نعرہ لگانے سے منع کر نے پر معلمہ معطل

لکھنو:
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آبادمیں ایک پرائیویٹ کالج کی معلمہ کو ایک طالب علم کو ”جئے شری رام“ کا نعرہ لگانے سے منع کرنے پر معطل کیا گیا ۔
طالب علم نے کالج میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر جب جئے شری رام کے نعرے لگانے شروع کیے تو ایک معلمہ نے اسے ڈانٹا اور گیٹ آﺅٹ کہہ دیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں طالب علم کو جئے شری رام کا نعرہ لگاتے اور ایک استانی کو اسے ڈانٹ پلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ کالج ڈائریکٹر سنجے کمار سنگھ نے طالب علم کو جئے شری رام کا نعرہ لگانے سے منع کرنے پر معلمہ کو معطل کر دیا ہے۔سنجے کمار نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ انہوں نے واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی سفارش پر معلمہ کو مطل کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button