بھارت

بھارت، پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس استعمال کررہا ہے

اسلام آباد: ایسے شواہد سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت پاکستان کو بدنام کرنے اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو خراب کرنے کے لیے جعلی سوشل میڈیا اکاونٹس استعمال کررہا ہے جن میں اکاﺅنٹ ہولڈر خود کوپاکستانی شہری ظاہر کرکے ملک کے خلاف منظم طریقے سے جھوٹی خبریںپھیلارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس طرح کے ہزاروں اکاونٹس بنائے گئے ہیں جنہیں نہ صرف پاکستان اور اس کے اداروں بلکہ سعودی عرب، ترکیہ، کویت، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت برادر ممالک کے خلاف بھی مربوط مہم چلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد بداعتمادی پیدا کرنا اور سفارتی تعلقات کو خراب کرنا ہے۔ایسا ہی ایک اکاو¿نٹ جو”عائشہ حق“ کے نام سے کام کر رہا ہے، 2021 سے فعال ہے اور اپنے آپ کو ایک پاکستانی صارف کے طور پر پیش کر رہا ہے۔ تاہم اس کی ماضی کی سرگرمیوں کی جانچ پڑتال سے اس کی صداقت پر سنگین سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔اکاﺅنٹ کی پوسٹس میں26 فروری 2021 کو بالاکوٹ فضائی حملے میں شامل بھارتی فضائیہ کے پائلٹوں کی تعریف کی گئی ہے اور انہیں”عظیم ہیرو“قراردیا گیا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے بیانات ایک حقیقی پاکستانی اکاو¿نٹ سے متصادم ہیں جس سے اس کے بارے میں شکوک و شبہات مزید بڑھ جاتے ہیں۔اس کے علاوہ اکاو¿نٹ نے ایک خاتون کی تصویر اپ لوڈ کی تھی جس کا لباس اور ماحول پاکستانی ثقافت یا ماحول سے مطابقت نہیں رکھتا جس سے اکاﺅنٹکے بارے میںشکوک و شبہات کو مزید تقویت ملی۔یہ تضادات سامنے آنے کے بعد اکاو¿نٹ نے ثبوت مٹانے کے لئے اپنی پرانی پوسٹس ڈیلیٹ کرناشروع کر دیں۔ اسلام آباد میں مقیم ہونے کا دعویٰ کرنے کے باوجود اکاو¿نٹ ہولڈر کا پتہ مبہم طور پر جنوبی ایشیا درج ہے جس سے اس کی قانونی حیثیت کے بارے میں مزید شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جعلی شناخت کا استعمال جھوٹی خبریں پھیلانے، پاکستان میں انتشار پیدا کرنے اور بین الاقوامی سطح پر گمراہ کن بیانیہ پیش کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ہتھکنڈے ایک وسیع تر ہائبرڈ جنگی حکمت عملی کا حصہ ہیں جس کا مقصد پاکستان کو سماجی اور سیاسی طور پر غیر مستحکم کرنا ہے۔ماہرین نے سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں پر زوردیا کہ وہ زیادہ ہوشیاررہیں اور ڈیجیٹل آگاہی پیدا کریں تاکہ اس طرح کی پر فریب مہمات کی نشاندہی کی جاسکے اور ان کا مقابلہ کیا جا سکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button