بھارت

سی پی آئی ایم کی نریندر مودی کے دورہ اسرائیل پر کڑی تنقید

نئی دلی: بھارت میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا-مارکسسٹ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی جی ایک ایسے وقت میں اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جب صیہونی فوجی غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نہتے  فلسطینیوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سی پی آئی ایم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نریندر مودی کا دورہ تل ابیب فلسطینیوں کے کاز کے ساتھ غداری اور قاتل نیتن یاہو کے مظلوم فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ اور غیر انسانی اقدامات کو قراردینے کی ایک مذموم کوشش ہے ۔ بیان میں کہاگیاکہ اسرائیل نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر حملے اور غیر قانونی بستیوں میں تیزی سے اضافہ کر دیا ہے۔بیان کے مطابق نریندر مودی کے دورہ اسرائیل کا مقصد صیہونی ریاست کے ساتھ اسٹریٹجک،عسکری اور اقتصادی تعلقات کو مزید وسعت دینا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button