تری پورہ ، وشوا ہندو پریشد کے انتہاپسندوں کی طرف سے مسلمان خواتین کی بے حرمتی
نئی دلی 28اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارتی ریاست تری پورہ میں ہندو انتہا پسند تنظیم وشو اہندو پریشد کے کارکنوں نے مسلمان خواتین کی بے حرمتی کی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تری پورہ میں مسلمانوں نے پولیس کے پاس شکایت درج کرائی ہے کہ ہندو انتہا پسند تنظیم وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے منگل کو مسلمان خواتین کی بے حرمتی کی ہے۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہندوتوا عسکریت پسند گروپ وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے ریاست کے علاقے پانی ساگر کے رووا بازار میں ایک ریلی نکالی اور اس دوران مسلمانوں کی دکانوں اور گھروں کو نذر آتش کردیا۔ پولیس کے پاس درج کرائی گئی شکایت میں کہاگیا ہے کہ ریلی کے دوران ہندو بلوائیوں نے خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ ہندو بلوائی رووا بازار کی جامع مسجد کو نذر آتش کرناچاہتے تھے اور موجودہ صورتحال میں علاقے میں مسلمان بالکل بھی محفوظ نہیں لہذا وشوا ہندو پریشد کے کارکنوں کے خلاف تعزیرات ہند کے تحت ضروری کارروائی کی جانی چاہیے ۔