مقبوضہ جموں و کشمیر
وادی کشمیرمیں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل
سرینگر 18 اکتوبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیر کو وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ سروسز معطل رہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق موبائل انٹرنیٹ سروسز پیر کے روز سرینگر ، کولگام اور پلوامہ کے علاقوں آنچار ، عیدگاہ ، قمرواری ، صورہ ، ایم آر گنج ، نوہٹہ ، صفا کدل واہپوہ ،کیموہ اور لیتل میں معطل رہیں۔موبائل انٹرنیٹ سروسز مقبوضہ علاقے میں شہری کے قتل کے حالیہ واقعات کے بعد معطل کی گئی ہیں۔