مقبوضہ جموں و کشمیر

عمرعبداللہ کی مودی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید

download (1)جموں: جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت دنیا بھر میں سب سے بڑی نام نہاد جمہوریت کا دعویدار ہے تاہم بھارت کی جمہوریت جموں و کشمیر تک پہنچنے میں ناکام رہی ہے۔مقبوضہ علاقے میں بھارت کے غیر جمہوری رویہ کی مذمت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ منتخب جمہوری حکومت کی عدم موجودگی میں پورامقبوضہ علاقہ ایک بدترین دورسے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ 2014میں مقبوضہ علاقے میں کشمیراسمبلی کے انتخابات ہوئے تھے جسے تقریبا ایک دہائی کا عرصہ ہو چکا ہے۔عمر عبداللہ نے کہاکہ کشمیری عوام مقبوضہ علاقے میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی پر امن جدوجہد کر رہے ہیںلیکن مودی حکومت مقبوضہ علاقے کے حالات کی سنگینی پر غور کرنے کے لیے تیار نہیں۔انہوں نے مقبوضہ علاقے میں موجودہ افسر شاہی کے نظام کو عوام دشمن قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے بلوں میں اضافے، ٹول ٹیکس، مہنگائی اور راشن میں کمی کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button