مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر:حریت رہنمائوں کے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت

1586871840_Izhar-e-Taziyat-1غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عبدالاحد پرا اور شبیر احمد ڈار سمیت کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماء سوپور کے علاقے سیلو میں تحریک حریت جموں و کشمیر کے غیر قانونی طور پر نظر بند سینئر رہنما ولی محمد شاہ کی رہائش گاہ پر گئے اور سوگوار خاندان سے ولی شاہ کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارتعزیت کی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عبدالاحد پرا نے ایک وفد کے ہمراہ مرحومہ کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔اس موقع پر سوگواروں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ولی محمد شاہ کا خاندان بدترین بھارتی مظالم کا سامنا کرنے کے باوجود تحریک آزادی جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔بھارتی قابض انتظامیہ نے ولی محمد شاہ اور ان کے بیٹے فردوس شاہ تحریک آزادی سے وابستگی کی بنا پر کئی برس جیلوں میں گزارے ہیں۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ایک اور رہنما شبیر احمد ڈار نے اس موقع پر ولی محمد شاہ کے خاندان کی گرانقدرقربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی نظربندی کے دوران ولی شاہ اور انکے بیٹے نے مثالی جرات اور استقامت کا مظاہرہ کیاہے۔ انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات اورسوگوار خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما اور شباب المسلمین کے سینئر وائس چیئرمین غلام نبی وسیم ایک وفد کے ہمراہ ضلع کپواڑہ کے علاقے کولگام گئے اور حال ہی میں وفات پانے والے حریت رہنما غلام حسن لون کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button