محبوبہ مفتی کیطرف سے بھارت میں گرفتار کشمیری طلباءکی رہائی کا مطالبہ
سرینگر 28 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی ریاست اتر پردیس کے شہر آگرہ کے ایک کالج سے گرفتارکیے گئے تین کشمیری طلبہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔پولیس نے ان طلباءکو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میںپاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کی تعریف والے پیغامات پوسٹ کرنے کے الزام میں جمعرات کوگرفتار کیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارتی ریاستوں میں کشمیری طلباءکے خلاف کریک ڈاو¿ن قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال کے جبر کے بعد مقبوضہ علاقے کی صورتحال نئی دہلی کے لیے چشم کشا ہونی چاہیے تھی اور اسے اصلاح کی طرف لے جانا چاہیے تھا ۔پی ڈی پی سربراہ نے آگرہ کالج کے حکام کے حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ بھی ٹیگ کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیاہے کہ کیمپس میں بھارت مخالف نعرے نہیں لگائے گئے تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ کالج حکام نے یہ شکایت بھی کی تھی کہ بی جے پی کارکنوں نے ان پر دباﺅ ڈالاہے۔