مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر :امیت شاہ کے دورے سے قبل نام نہاد سیکورٹی بڑھا دی گئی

جموں01 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ سے قبل حفاظتی اقدامات کے نام پر پورے علاقے بڑی تعداد میں فوجی اور پولیس اہلکارتعینات کر دیے ہیں۔
امیت شاہ چار اکتوبر بروز منگل سے مقبوضہ جموںوکشمیر کا دو روزہ دورہ کریں گے ۔ دورے کے دوران وہ سرینگر میں ایک اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ جمو ں خطے کے راجوری قصبہ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے ۔
جموں خطے کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں بھارتی فورسز اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جس سے مقامی لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ راجوری قصبہ میں جلسہ گاہ کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا گیا ہے ۔
دریں اثنا بھارتی فوجیوں اور پولیس نے جلسہ گاہ کے اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی بھی عمل میں لائی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button