مقبوضہ جموں و کشمیر

گاندربل میں آتشزدگی کے واقعے میں رہائشی مکان کو نقصان

download (7)سرینگر07دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع گاندربل میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع میںشالہ بگ کی عمر کالونی میں ایک رہائشی مکان سے شدید آگ بھڑک اٹھی۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کے واقعے میں ایک گھر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button