مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر : ”ڈی ایف پی “ کابھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر اظہار تشویش

dfp-1280x605سرینگر : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی (ڈی ایف پی) نے بھارتی ریاستی دہشت گردی میں تیزی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈی ایف پی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فورسز اہلکاروں نے مقبوضہ کشمیر کو ایک زبح خانے میں تبدیل کر دیا ہے جہاں وہ بیگناہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کر رہے ہیں۔ بیان میںکہا گیا کہ انسانی حقوق کے محافظوں نے علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری خونریزی کے خلاف کئی بار آواز اٹھائی ہے لیکن نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی کسی کی آواز نہیں سن رہی اور اس نے فورسز اہلکاروں کو بیگناہ کشمیریوں کے قتل کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔
ڈی ایف پی نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارتی فورسز اہلکار انعامات، مراعات اور ترقیوں کے لالچ میں معصوم کشمیریوں کو قتل کر رہے ہیں۔ قابض بھارتی انتظامیہ کشمیری سرکاری ملازمین کو جھوٹے الزامات میں نوکریوں سے برطرف کر کے انہیں معاشی بدحالی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
ڈی ایف پی نے پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ ،کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور نعیم احمد خان سمیت دیگر حریت رہنماو¿ں کی مسلسل غیر قانونی نظربندی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی کے حامی رہنماو¿ں کو غیر قانونی بھارتی قبضے کی چیلنج کرنے کی پاداش میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
بیان میں عالمی برادری سے اپیل کی گئی کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اورتنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button