مقبوضہ جموں و کشمیر

بڈگام واقعہ: مقتول ایس پی او کا زخمی بھائی بھی دم توڑ گیا

سرینگر 27مارچ (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ روزضلع بڈگام میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں شدید زخمی ہونے والا اسپیشل پولیس آفیسر(ایس پی او)کا بھائی اتوار کی صبح سرینگر کے ایک اسپتال میں دم توڑ گیاجس سے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دو ہوگئی ہے۔
نامعلوم مسلح افراد نے گزشتہ روز ضلع بڈگام کے علاقے چڈا بگ میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر( ایس پی او) کو ہلاک جبکہ اس کے بھائی کو شدیدزخمی کیا تھا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ عمر جان نامی نوجوان جومقتول ایس پی او کا بھائی تھا، بمنہ کے جے وی سی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ عمرجان کا بھائی ایس پی او اشفاق احمد گزشتہ روز ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیاتھاجبکہ عمرجان زندگی اورموت کی کشمکش میں تھا اور آج زندگی کی بازی ہارگیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button