مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارت:غازی آباد میں گوشت بیچنے والوں کو دکانیں بند رکھنے کا حکم
لکھنو02اپریل (کے ایم ایس)بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر غازی آباد کی میونسپل کارپوریشن نے ہر سال منائے جانے والے ہندو تہوار نوراتری کے دوران گوشت کی فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پابندی کا اطلاق 2اپریل سے 10اپریل تک ہوگا۔حکمنامے میں کہاگیا ہے کہ غازی آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر نے اس مدت کے دوران مندروں میں صفائی ستھرائی برقرار رکھنے اور گوشت کی دکانیں بند رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ حکمنامے میں کہاگیاہے کہ متعلقہ علاقوں اورمندروں میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھا جائے اور گوشت کی دکانیں بند رکھی جائیں۔ یہ حکمنامہ ضلع کے پانچ زونوں میں جاری کیا گیا ہے۔