مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا،کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر30 اکتوبر (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت فوجی طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہو گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام اپنے ناقابل تنسیخ حق کے حصول کے لیے خالصتاً ایک سیاسی جدوجہد کر رہے ہیں جسکی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں ضمانت دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جابرانہ پالیسی کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔ترجمان نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی نسل کشی، اندھا دھند گرفتاریوں، خواتین کے ساتھ بدسلوکی، بیگناہ نوجوانوں پر تشدد، مسلم ملازمین اور طلباءکی برطرفی اور مقبوضہ علاقے میں لوگوں کو بنیادی حقوق سے محروم کرنے کی مذمت کی۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے مقبوضہ علاقے کو اپنے 10 لاکھ فوجی اور پولیس اہلکاروں کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے نئی دہلی کو مشورہ دیا کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں زمینی حقیقت تسلیم کرکے اپنی ہٹ دھرمی ترک کرے جو تنازعہ کشمیر کے پرامن حل میں بنیادی رکاوٹ ہے۔ ترجمان نے ضیاءمصطفی کے حراستی قتل کے گھناو¿نے فعل کی مذمت کی جنہیں بھارتی فوجی جموں کی کوٹ بھلوال جیل سے گھسیٹ کر پونچھ کے جنگلات میں لے گئے اور ایک جعلی مقابلے میں بے رحمی سے شہید کر دیا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ وہ اس حراستی قتل کا نوٹس لے اور بھارت پر دباو¿ ڈالے کہ وہ اس معاملے کی آزادانہ اور منصفانہ تحقیقات کی اجازت دے ۔ آزاد جموں و کشمیر کے علاقے راولاکوٹ کے رہائشی ضیاءمصطفیٰ گزشتہ 18 برس سے کوٹ بھلوال جیل میں قید تھے۔ترجمان نے مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق فوری حل کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button