مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ کشمیر:بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں 5 اور کشمیری نوجوان شہید
سرینگر 17 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران آج ضلع کولگام میں5 اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں پومبائی اورگوپالپورہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں کے دوران شہید کیا ۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔
ادھربھارتی پولیس نے جموں سے تین نوجوانوں کی گرفتاری کا بھی دعویٰ کیاہے ۔ گرفتار کئے گئے نوجوانوں کی شناخت فیاض احمد ، عمر فاروق اور معظم پرویز کے طورپر ہوئی ہے ۔ پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے بھی دو نوجوانوں کو گرفتار کیا جن کی شناخت عامر بشیر ڈار اور مختار احمد کے طورپر ہوئی ہے ۔