بھارت

اتر پردیش:جمعیت علمائے ہند کی حلال مصنوعات کی فروخت پر یوگی حکومت کی پابندی کی شدید مذمت

halaa; meatنئی دلی:
جمعیت علمائے ہندنے بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی طرف سے حلال مصنوعات کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعیت علمائے ہندکے حلال ٹرسٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیاز احمد فاروقی نے یوگی حکومت کے اس امتیازی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس فیصلے کے خلاف عدالت میں اپیل دائرکرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حلال سرٹیفائیڈ ہونے سے ان مصنوعات پر دنیا بھر کے مسلمانوں میں بھروسہ پیدا ہوتا ہے۔ اس سے برآمدات میں اضافہ اور کاروبار میں منافع ہوتا ہے۔ نیاز احمد نے مزید کہاکہ جمعیت علمائے ہند کے حلال سرٹیفکیٹ کی دنیا بھر میں مثبت شبیہ ہے۔ یہ سرٹیفکیٹ صارفین کو ان مصنوعات کا استعمال کرنے سے بچاتے ہیں، جس کا استعمال وہ مناسب نہیں سمجھتے۔
ادھر یوگی حکومت کے حلم پر محکمہ فوڈ سیکورٹی و میڈیسن کی ایڈمنسٹریشن نے حلال ٹیگ والی مصنوعات کی فروخت روکنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button