بھارت

بھارت :اجمیر میں سی آر پی ایف اہلکار کی خودکشی

CRPF constable commits suicide in Ajmer

جے پور: بھارتی ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکارنے گلے میں پھندا لگاکر خودکشی کر لی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار امرجیت سنگھ نے ضلع اجمیر میں اپنے کوارٹر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ واقعے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔اطلاع ملنے پر سی آر پی ایف کے افسران اور پولیس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی۔ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر جے ایل این اسپتال منتقل کردیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش اس کے لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔ مقامی پولیس اسٹیشن کے انچارج مہاویر سنگھ نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے سی آرپی ایف اہلکار کا تعلق ریاست منی پور سے تھا۔ اس واقعے سے اجمیر میں سی آر پی ایف کیمپ میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button