بھارت

مودی حکومت کے خلاف اپوزیشن کی 18جماعتوں کا اتحاد، تحریک چلانے کا اعلان

نئی دلی 28مارچ(کے ایم ایس)
بھارت میں اپوزیشن کی 18پارٹیوں کے قائدین نے ملک میں جمہوریت کو بچانے کے لیے مل کر مودی کی ہندوتوا حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے ۔
راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت سے نااہل قراردیئے جانے اور ان سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کا نوٹس جاری ہونے کے بعد اپوزیشن پارٹیوں کا ایک اہم اجلاس کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پر ہوا ۔ اجلاس کے بعد کانگریس لیڈر پرمود تیواری اور گورو گوگوئی نے صحافیوں کو بتایا کہ تمام پارٹیوں کے لیڈروں نے بھارت میں جمہوریت کو بچانے اور ملک کی معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مودی حکومت کی طرف سے پید کردہ خوف و ہراس کی فضا کے خلاف تمام جماعتیں متفق ہیں۔راہل گاندھی سے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے کے نوٹس کے معاملے پر تیواری نے کہا کہ ابھی تک نوٹس نہیں ملا ہے لیکن میڈیا میں یہ بات عام ہے کہ نوٹس بھیج دیا گیاہے۔ اس دوران کانگریس نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں مودی حکومت کے خلاف پریس کانفرنس کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ اجلاس میں ڈی ایم کے، نیشنلسٹ کانگریس پارٹی، جنتا دل یو، مارکسی کمیونسٹ پارٹی، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، ترنمول کانگریس، آر ایس پی راشٹریہ جنتا دل، جھارکھنڈ مکتی مورچہ، نیشنل کانفرنس، سماج وادی پارٹی، ایم ڈی ایم کے کے علاوہ کانگریس سے آئی یو ایم ایل سمیت 18 جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button