پاکستان

فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ

Pak-coas-formation-commanders-conference-23-11-23راولپنڈی:
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 82 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں اعادہ کیا گیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی مکمل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کرتا ہے، پاک فوج پائیدار استحکام، سلامتی کے سفر میں قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی۔
فورم نے کشمیریوں کی سیاسی ، سفارتی، اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا اور کہاکہ تنازعہ کشمیر کا دائمی حل صرف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے میں ہے۔کانفرنس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر جاری بھارتی جبرو استبداد پر اظہار تشویش کرتے ہوئے بھارتی فورسز کی طرف سے انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں فورم کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان 1967 سے قبل کی سرحدوں پر فلسطین کی مکمل حمایت کرتا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں آرمی چیف نے ابھرتے خطرات سے نمٹنے کیلئے فارمیشنز کی آپریشنل تیاریوں، تربیت کے اعلی معیار پر اظہار اطمینان کیا۔فورم نے مسلح افواج کے افسران، جوانوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں سمیت شہدا کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔فورم نے عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشت گردوں، سہولت کاروں کے خلاف ریاست مکمل طاقت سے نمٹے گی۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں شرکا نے عزم کا اعادہ کیا کہ پائیدارامن و استحکام اور سلامتی کیلئے پاک فوج ہر ممکن طریقے سے قوم کا دفاع اور خدمت جاری رکھے گی۔فارمیشن کمانڈرز کانفرنس میں پاکستان کے غیور عوام سے پر عزم، متحد رہنے پر زور دیا گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button