پاکستان

تازہ ترین انکشافات نے بھارت کو مزید بے نقاب کر دیا:دفتر خارجہ

اسلام آباد16اپریل(کے ایم ایس)دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ فروری 2019 کے پلوامہ حملے کے بارے میںبھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک کے تازہ ترین انکشافات نے ایک بار پھر پاکستان کے موقف کی تصدیق کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں کہا کہ ستیہ پال ملک کے انکشافات سے ظاہر ہوتا ہے کہ کس طرح بھارتی قیادت عادتاً پاکستان کے خلاف دہشت گردی کا شورمچاکر اپنے شرمناک بیانیے اور ہندوتوا کے ایجنڈے کو ملکی سیاسی فائدے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری تازہ ترین انکشافات کا نوٹس لے اور سیاسی مفادات اور جھوٹ اور فریب پر مبنی پاکستان کے خلاف بھارت کی پروپیگنڈہ مہم کو دیکھیں۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو تازہ ترین انکشافات میں اٹھائے گئے سوالات کا جواب دینا چاہیے، انہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پلوامہ حملے کے بعد علاقائی امن کو متاثر کرنے والے اقدامات کے لیے بھارت کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی طرف سے بھارت کے جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کرتا رہے گا اور مختلف اشتعال انگیزیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے مضبوطی اور ذمہ داری سے کام کرے گا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button