پاکستان

اسپیکرقومی اسمبلی کی بی جے پی ترجمان کے گستاخانہ بیان کی پر زور مذمت

اسلام آباد07جون (کے ایم ایس)
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے بی جے پی کی ترجمان نورپورشرما کے خاتم النبین حضرت محمد ۖ کی شان میں گستاخانہ بیان کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی شرمناک اور اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت قرار دیا ہے۔اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے اپنے علیحدہ علیحدہ مذمتی بیانات میں کہا کہ حضرت محمد ۖ کو پوری انسانیت کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا اور آپ ۖنے اپنی تعلیمات کے ذریعے دنیا میں امن ، سلامتی اور انسانیت سے محبت کے پیغام کو اجاگر کیا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان نور پور شرما کے حضرت محمد ۖکے بارے میں گستاخانہ بیان سے پوری دنیا کے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات بری طرح مجروح ہوے ہیں اور اس کے خلاف دنیا بھر مسلمانوں میں اشتعال اور انتہائی غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دنیا کا کوئی مذہب بھی مذہبی شخصیات کے بارے میں اس طرح کے گستاخانہ بیانات کی اجازت نہیں دیتا ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی ترجمان کا بیان بی جے پی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت بھارت کے مسلمانوں کیلئے ایک سیاہ دور ہے اور ان پر ظلم و مصائب کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ۔انہوں نیپورے عالم اسلام کو اس شرم ناک بیان کے خلاف متحد ہونے اور بھرپور آواز اٹھانے کا کہا۔انہوں نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کو بی جے پی کی ترجمان کے حالیہ بیان اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا سختی سے نوٹس لینے کا بھی کہا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button