مقبوضہ جموں و کشمیر

”انہیں صرف کشمیر چاہیے اس کے لوگ نہیں“ اتر پردیش میں گرفتار کشمیری پھل فروشوںکی دہائی

kashmiri-vendors-arrested-in-lakhnowلکھنو:
بھارتی ریاست اتر پردیش کے دارلحکومت لکھنو میں پویس نے کئی کشمیری پھل فروش گرفتار اور ان کے پھل ضبط کر لیے ہیں۔
میونسپل کارپوریشن کی ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کرتے ہوئے دارلحکومت لکھنو کی پٹریوں پرخشک میوجات فروخت کرنے والے کئی کشمیری حراست میں لیے ۔ اس موقع پر کشمیری نوجوانوں نے اپنی بے جا گرفتاری پر سخت اعتراض کیا اورانکی میونسپل کارپوریشن ٹیم کے ساتھ سخت تکرار ہوئی۔
عامر نامی ایک نوجوان نے انتہائی جذبات بھر ے لہجے میں کہا کہ ”ہمیں نہیں لگتا کہ یہ لوگ ہمیں اپنا سمجھتے ہیں ، یہ صرف کشمیرچاہتے ہیں لیکن انہیں کشمیریوں کی کوئی فکر نہیں “۔امیر نامی ایک اور نوجوان نے کہا کہ میونسپل والے صرف کشمیری نوجوانوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں، مقامی دکانداروں کو کوئی تنگ نہیں کر رہا اور وہ معمول کے مطابق اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button