مقبوضہ جموں و کشمیر

جدید ترین سپر سونک میزائل کے واقعے پر بھارت کی بغیر کسی ثبوت کے وضاحت ناکافی ہے ، معید یوسف

اسلام آباد16مارچ (کے ایم ایس)
قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹرمعید یوسف نے کہا ہے کہ 9مارچ کو پاکستان میں جدید ترین سپر سونک میزائل داغنے کے واقعے کو معمول کی دیکھ بھال کے دوران ایک حادثہ قراردینے کی بھارت کی بغیر کسی ثبوت کے سادہ وضاحت ناکافی ہے اور دنیا کیلئے ناقابل قبول ہونی چاہیے۔
ڈاکٹر معید یوسف نے متعدد ٹویٹس میں کہاکہ پاکستان میں جدید ترین سپر سونک میزائل داغنے کے ردعمل میں ہم نے کشیدگی سے بچنے کیلئے ذمہ داری سے کام لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے ایک غیر ذمہ دار اور ناقابل اعتبار ریاست کا کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سنگین صورتحال کے تناظر میں بھارتی ردعمل تشویشناک ہے اورصرف شفاف مشترکہ تحقیقات کے ذریعے مطلوبہ سوالات کے جواب مل سکتے ہیں۔ ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ہم بھارت اور دنیا کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ایک انتہائی جدید ترین سپرسونک میزائل تھا جس سے پاکستان میں جانی نقصان ہوسکتا تھا اور اس کے نتیجہ میں دو جوہری ہتھیاروں سے لیس ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ سکتی تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ساری دنیا کو یہ خود دیکھ لینا چاہئے کہ ذمہ دار ریاست کون سی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button