مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز 28 نومبر سے ہوگا
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں میں سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 28نومبربروز منگل سے شروع ہونگی اور یہ تین ماہ تک جاری رہیں گی۔
ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر کے ایک حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ آٹھویں جماعت تک کے تمام سرکاری اور تسلیم شدہ نجی اسکول 28 نومبر سے 29 فروری 2024 تک موسم سرما کی تعطیلات کیلئے بند رہیں گے۔9ویں سے 12جماعت کے سکولوں میں تعطیلات کا آغاز 11 دسمبر کو ہوگا اور یہ بھی اگلے برس29فروری تک بند رہیں گے۔
تاہم تدریسی عملے کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 21 فروری 2024 کو اپنے اپنے سکولوں میں دوبارہ ڈیوٹی کا آغاز کریں تاکہ آئندہ امتحانات کے انتظامات کو آسان بنایا جا سکے۔