حریت رہنماﺅں کاشہدائے کولگام کو زبردست خراج عقیدت
سرینگر10جنوری (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماو¿ں اعجاز الحق اور ڈاکٹر مصعب نے کولگام میں شہید ہونے والے دونوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے علاقے میں جاری دہشت گردی اور نسل کشی کی بھارتی پالیسی کے باوجود شہداءکے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ کشمیری عوام ایک جائز اور منصفانہ جدوجہدمیں مصروف ہیں اور بھارت کو ان کے جذبہ آزادی کو دبانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ بھارت کو بین الاقوامی قوانین اور تنازعات کے حل کے لئے متفقہ اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے متنازعہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے مذموم عزائم سے روکے۔حریت رہنماو¿ں نے کہا کہ عالمی امن اور خوشحالی کے لئے تنازعہ کشمیر کو حل کرنا انتہائی ناگزیر ہو گیا ہے جو عالمی سطح پر ایک ایٹمی فلیش پوائنٹ بن چکا ہے۔انہوں نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی مختلف جیلوں میں نظربند تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔