World

امریکا : سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری پر فرد جرم عائد

59d36b13-75b5-4a6c-b5b8-be9657f3bee2واشنگٹن: امریکی حکومت نے خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث بھارتی شہری پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 52سالہ بھارتی شہری نکھل گپتا پر بھارت کے ایک اعلیٰ حکومتی اہلکار کے کہنے پر گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کا منصوبہ بنانے کا الزام ہے۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی شہری نکھل گپتا کو امریکہ کی درخواست پر جون میں چیک ری پبلک میں گرفتار کیا گیاتھااور اسے امریکا منتقل کرنے کی تیاریاںکی جارہی ہیں ۔امریکی پراسیکیوٹرنے مین ہیٹن کی فیڈرل کورٹ کو بتایا کہ نکھل گپتا نے بھارتی نژاد امریکی شہری کے قتل کی سازش کی، امریکی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سازش کو ناکام بنایا، امریکی سر زمین پر امریکی شہریوں کے قتل کی سازش برداشت نہیں کریں گے۔پراسیکیوٹر نے عدالت کو مزید بتایا کہ امریکیوں کو نقصان پہنچانے کی کوششوں کی تحقیقات اور مقدمے کیلئے تیار ہیں۔بدھ کو عائد کی گئی فرد جرم میں کہاگیا ہے کہ گپتا کو ایک نامعلوم بھارتی سرکاری اہلکار نے سکھس فار جسٹس کے لیڈر اوربھارتی نژاد امریکی شہری گروپتونت سنگھ کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے کے لیے بھرتی کیا تھا جو کہ ملک کی حکومت کا ایک مخر نقاد ہے۔سکھ فار جسٹس ریاست پنجاب کی بھارت سے علیحدگی کی حمایت کرتا ہے۔خیال رہے کہ ایک ہفتے پہلے برطانوی اخبار نے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی بھارتی سازش ناکام بنانے کی خبر دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button