World

یوسٹن: ہندو توا غنڈوں کا کشمیری کارکن مزمل ایوب ٹھاکر پر حملہ

download (2)یوسٹن: لندن میں مقیم کشمیری کارکن مزمل ایوب ٹھاکر پر ہندو توا غنڈوں نے حملہ کر کے انہیں شدید زدوکوب کیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مزمل ایوب ٹھاکر نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کے بعد جب وہ واپس لوٹ رہے تھے تو کچھ لوگوں نے انکا پیچھا کیا اور کار میں داخل ہونے کے دوران میرے سر پر وار کرنے کی کوشش کی۔ انہوںنے کہا کہ ان لوگوں نے مجھ مکے مارے اور جب میں نے پوچھا وہ کون اور کیا چاہتے ہیں تو انہوںنے کہا کہ تم ایک مسلم اور کشمیری دہشت گرد ہو ۔مزمل ٹھاکر کا کہنا تھا کہ ان لوگوں نے ہندوستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
مزمل ایوب ٹھاکر نے کہا کہ یہ لوگ ہندو توا غنڈے تھے اور انکے حملے کا واحد مقصد مجھے خوف وہشت کا شکار کر کے کشمیر کاز کیلئے کام سے روکنا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button