پاکستان

پاکستان کامقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر اظہار تشویش

Mumtaz Zehra

اسلام آباد :پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پرزیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے آج اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں نافذ کالے قوانین منسوخ اور مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے ریاستی دہشت گردی کا استعمال ترک کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے افسوس ظاہرکیا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم مسلسل جاری ہیں اور ورلڈ کپ کے دوران خوشی منانے والے کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی بند کرے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاک بھارت قیادت کی دبئی میں کوئی ملاقات پلان نہیں، سی پیک کیخلاف کسی بھی دہشتگرد منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سی پیک منصوبے اور اس پر کام کرنے والوں کی حفاظت یقینی بنائیں گے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستان کی طرف سے غزہ میں پائیدار جنگ بندی کے مطالبے کا بھی اعادہ کیا تاکہ انسانی امداد کی فراہمی کو ممکن بنایا جا سکے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے اور اسرائیلی قابض افواج کی اندھا دھند اور انسانیت سوز بمباری سے بے گھر ہونے والوں کو پناہ دی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی رکوانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرنے چاہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button