پاکستان

اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ”کشمیر یکجہتی واک “کی قیادت کریں گے

Ishaq Darاسلام آباد:
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کل بروز پیر ”یوم استحصال کشمیر“ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیر یکجہتی واک کی قیادت کریں گے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق واک میں وزارت خارجہ کے افسران اور ملازمین سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے۔
محمد اسحاق ڈار اور دیگر مقررین بعد ازاں واک کے شرکاءسے خطاب بھی کریں گے۔
دریں اثناءانسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز اسلام آباد”یوم استحصال“ کے موقع پر ” 5 اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدامات کے پانچ برس‘ کے موضوع پر ایک سیمینار کی میزبانی کرے گا۔ سیمینار کی مہمان خصوصی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ ہونگی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button