بھارت
کرناٹک: مندر میں ڈھول بجانے سے انکار پر ہندو انتہا پسند کا معمر دلت پر وحشیانہ تشدد
بنگلورو:
بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع میسورومیں ایک مندر میں سالانہ پوجا کے موقع پر ڈھول بجانے سے انکار کرنے پر65سالہ دلت شخص کووحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایاگیا ہے ۔
پیریا پٹنہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ایم سریدھر نے میڈیا کو بتایا ہے کہ میسور کے پیریا پٹنہ تعلقہ کے گائوں ماکوڈومیںملزم کمار نے 65سالہ دلت شخص پرامیا کو بسویشور مندر کی سالانہ پوجا میں ڈھول بجانے کیلئے بالالیکن پرامیا نے طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے ڈھول بجانے سے انکار کر دیا۔جس پر ناراض ہو کر کمار نے مبینہ طور پر پرامیا پر کو وحشیانہ تشددکا نشانہ بنایا۔پرامیا کے بیٹے بسواراجو نے بتایا کہ اس کے والد کی طبیعت ناسازتھی لیکن ہندو انتہاپسندوں نے انہیں ڈھول بجانے پر مجبور کیااوران کے انکار پر انہوں نے پرامیا پر حملہ کر کے اسے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔