پونے اور ناسک میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پر 3مسلمان گرفتار
ناسک :
بھارتی پولیس نے پونے اور ناسک شہروں میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے پرکم سے کم 3 مسلمانوں کو گرفتار کرلیاہے۔
پولیس نے 14 اگست کو پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر پونے کے علاقے کونڈوامیں پولیس نے دو مسلمانوں اکبر نداف اور توقیر کو "پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگانے پر گرفتار کیاہے۔ 15اگست کو ناسک شہر سے تقریبا 60کلومیٹر دور چاندواڑ ٹول پلازہ پر یوم آزادی کی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ٹول پلازہ کے ایک ملازم 25سالہ شاداب شفقت قریشی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے شروع کردئے۔ ٹول پلازہ کے منیجر نے اس کی شکایت پولیس کے پاس درج کرائی جس کے بعد شاداب قریشی کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کرلیا گیا۔ گزشتہ روزشہر میں ہندوتوا کارکنوں نے شاداب قریشی کے خلاف ملک سے غداری کامقدمہ درج کرنے کیلئے ایک احتجاجی مارچ کیا۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس شاہ جی اماپ کے مطابق پولیس وقعے کی تفتیش کر رہی ہے اورشہر میں امن و امان کی صورتحال برقراررکھنے کیلئے اضافی پولیس فورس بھی طلب کی گئی ہے ۔