مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر میں آتشزدگی کے دو واقعات میں 13دکانیں جل کر خاکستر

fir srinagar

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے سرینگر اور گاندربل اضلاع میں آتشزدگی کے الگ الگ واقعات میں کم از کم تیرہ دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ سرینگر کے علاقے بٹہ مالو میں ایک بازار میں آگ لگنے سے 6دکانوں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔
دریں اثناء ضلع گاندربل کے علاقے کنگن کے مرکزی بازار میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے ایک شاپنگ کمپلیکس میں کم از کم سات دکانوں کو شدیدنقصان پہنچا۔ حکام نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا تاہم لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کی وجہ کا سراغ لگایاجارہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button