مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری شہداء کی قربانیوں کو ہرگزرائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، دیویندر سنگھ

Divender SInghجموں یکم فروری ( کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے بھارت کے جبری تسلط سے آزادی کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور شہداء کی قربانیوں کوہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔
ایڈووکیٹ دیونیدر سنگھ بہل نے جموں سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت تحریک آزادی کشمیر کوکمزور کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے مکروہ اور مذموم عزائم کی تکمیل کیلئے آزادی پسند رہنمائوں کوبدنام کرنے کیلئے جھوٹی اور من گھڑت خبریں جاری کر رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری عوام اور حریت قیادت بھارتی تسلط سے آزادی تک اپنی حق پر مبنی جاری رکھنے پر متفق ہے ۔ دیویندر سنگھ بہل نے کہا کہ کشمیری عوام شہداء کے خون کے ساتھ کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔ انہوں نے کہاکہ حریت پسند کشمیری عوام بھارت کو اسکے مکروہ عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دینگے اور اپنی جدوجہد آزادی کو ہرقیمت پر جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے جموںو کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے اور اپنے اس ناجائز قبضے کو برقرار رکھنے کیلئے لاکھوں کی تعداد میں بھارتی فوج کوتعینات کرکے جموں وکشمیر کو عملا دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کردیاہے۔ حریت رہنماء نے کہاکہ بھارت کو دراصل کشمیری عوام کی نہیں بلکہ کشمیر کی زمین میں دلچسپی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آخری کشمیری زندہ ہے وہ بھارت کی اس مکروہ خواہش کی تکمیل نہیں ہونگے دیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میںپائیدار امن کے قیام کیلئے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا اہم کردار اد اکرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی ہے۔ حریت رہنمانے کہا کہ پاکستان روز اول سے ہی مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے کوششیںجاری رکھے ہوئے ہے ۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button